گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ‘لاہور قلندرز نے ہیمپشائر کو 4رنز سے شکست دیدی 

Dec 01, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) گلوبل ٹی ٹونٹی لیگ میں لاہور قلندرز کو ہیمپشائر کو 4رنز سے ہرا دیا ۔ پروویڈنس میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے 5وکٹوں پر 135رنز بنائے ۔ ایڈم روزنگٹن 30‘لیوک ویلز 35اور محمد اخلاق 23رنز بناکر نمایاں رہے ۔ لیام ڈاسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ہیمپشائر 8وکٹوں پر 131رنز بناسکی ۔ ٹام پریسٹ 30‘جیمز فلر 26رنز بناکر نمایاں رہے ۔ تبریز شمسی نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ لیوک ویلز کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

مزیدخبریں