فیفا ورلڈ کپ 2034ء کی میزبانی‘ سعودی عرب کی پیشکش کو ٹاپ رینکنگ حاصل

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا نے ورلڈ کپ 2034 ء کی میزبانی کیلئے سعودی عرب کی پیشکش کو تاریخ کی سب سے اعلی رینکنگ دیدی ہے۔ فیفا نے سعودی عرب کی پیشکش کو 500پوائنٹس میں سے 419.8پوائنٹس دئیے ہیں جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی بھی ملک کی پیشکش کو حاصل نہیں ہوئے۔یہ رینکنگ سعودی عرب کی ترقی اور کھیلوں کے شعبے کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سرپرستی اور فروغ کی عکاسی کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن