پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان، زمبابوے آج مدمقابل، قومی ٹیم کا اعلان

Dec 01, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)زمبابوے کیخلاف 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان کی پلیئنگ الیون میں کپتان سلمان آغا، صائم ایوب، عمیربن یوسف اور عثمان خان شامل ہیں۔ان کے علاوہ طیب طاہر، عرفان خان، جہانداد خان، عباس آفریدی ، حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریزکا پہلامیچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائیگا، میچ شام 4 بجے شروع ہوگا۔پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغانے کہا ہے کہ سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے، ہدف ون ڈے کی طرح یہ سیریز بھی جتنا ہے۔سب سے پہلی ترجیح تو سیریز جیتنا ہے، ہم اپنی بینچ سٹرینتھ کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس سیریز میں ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے، ہم نے ون ڈے سیریز جیتی اب بھی ہدف ٹی20 سیریز جیتنا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز میں اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے، سکواڈ میں ہمارے پاس اچھے سپنر ہیں، ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں