فیروز والہ : ڈاکوئو ںنے میاں بیوی سمیت‘ متعدد افراد کو لوٹ لیا‘مزاحمت پر تشدد 

Dec 01, 2024

فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈکیتی ،راہزنی اور چوری کی متعدد واردتیں ڈاکووں کی لوٹ مار ڈاکوؤں نے میاں بیوی سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا ۔ بابکوال کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوارتاجر محمد خالدسے ساڑھے8 لاکھ روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ڈاکو باقر حسین سے ایک لاکھ روپے اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو طاہر منی کے گھر داخل ہو کر20 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، نقدی قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے۔ رانا ٹاؤن کے قریب چوروں نے وارث علی کا رکشہ گھر کے باہر سے چوری کر لیا اور فرار ہو گئے۔ کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکو موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سے طلائی زیورات، نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔ ڈاکو محبوب احمد سے موٹر سائیکل نقدی اور موبائل چھین کر لے گئے۔

مزیدخبریں