فیروزوالہ( نامہ نگار)جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں رکشہ سمیت دو افراد ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔ بھکھی روڈ کا رہنے والا رکشہ ڈرائیور لیاقت اکلوتے بیٹے زوہیب کیساتھ بیگم کوٹ میں بیٹی کو چھوڑ کر شیخوپورہ واپس جا رہا تھا کہ منڈیالی سٹاپ کے قریب تیزرفتار ٹرک نے رکشہ کوٹکر ماردی ۔ رکشہ ڈرائیور لیاقت علی ہلاک جبکہ بیٹا زوہیب زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا۔ جی ٹی روڈ پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں‘8افراد زخمی ہو گئے ۔ برساتی نالہ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر نوجوان کلیم شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال لایا گیا جہاںدم توڑ گیا۔فیض پورانٹرچینج کے قریب دوتیزرفتا موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے نتیجہ میں 3افراد حسن،امین اور عظیم شدیدزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔لاہور روڈ پر چونگی سٹاپ کے قریب ٹرک،2بسوں اور موٹرسائیکل میں تیزرفتاری کے باعث تصادم حادثہ کے نتیجہ میں 2افراد موٹرسائیکل ڈرائیوراسد ولد یاسین اور بس ڈرائیور مقبول زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
فیروز والہ : ٹریفک حادثات ‘رکشہ ڈرائیو ر سمیت 2افرا د ہلاک ‘12زخمی
Dec 01, 2024