لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے میں ملوث قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہے۔اس ضمن میں رواں سال کے دوران مختلف کارروائیوں میں 4642ملزمان کوگرفتارکرکے 1092مقدمات کا اندرج کیا گیا ہے۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے ایک کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی ہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ جوئے بازی کے اڈوں کیساتھ ساتھ آن لائن جوئے کے خاتمے کیلئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ کئے جائیں۔ روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائے۔لوگو ں کو آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس اور اپلیکیشنزپر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔