رواں سال ‘ 6301 گینگز کا خاتمہ‘15741 مجرم گرفتار 

لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے دوران جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 6301 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 15 ہزار 741 مجرمان گرفتار کئے گئے۔ 4 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا گیا ہے۔ 1786 گاڑیاں،26858 موٹر سائیکلیں،2387 تولے سونا،10830 موبائل فون، 5786 مال مویشی سمیت دیگر مال برآمد کیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں 3473 گینگز کا خاتمہ کیا گیا اور 7983 ملزمان گرفتار کئے گئے۔مجرمان سے2 ارب 29 کروڑ 40 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کیا گیا۔ 983 گاڑیاں، 15174 موٹر سائیکلیں،5553 موبائل فون، 212 تولے سونا اور 131 مال مویشی برآمد کئے گئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی 26858پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن