لاہور+گوجرانوالہ(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) حکومت نے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے بعد کنفرم لائسنس بنوانے کیلئے 42 دن ٹائم ختم کرنے کے ریلیف میں مزید توسیع کر دی ہے۔یہ سہولت 15 دسمبر تک جاری رہے گی.جس کے تحت شہری موٹر سائیکل کے لرننگ لائسنس پر فوری کنفرم لائسنس حاصل کر سکیں گے۔گزشتہ دو ماہ میں سہولت سے 20 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوئے ہیں۔ٹریفک پولیس حکام کے مطابق رش اور عوامی خواہشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیااور لائسنسنگ سینٹرز کو 24 گھنٹے فعال بنایا گیا ہے۔16 دسمبر سے کنفرم لائسنس کے اجراء کیلئے 42 دن وقت کا اصول دوبارہ لاگو ہوگا۔