لاہور(نیوز رپورٹر) چوہدری رحمت علی گرلز ہائی سکول ٹاؤن شپ لاہور میں انگریزی اور اردو میں بین الاسکول مباحثے کا اہتمام کیا گیا جس میں 7 سکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی۔انگریزی مباحثے کا عنوان تھا؛ خوبصورتی ذہانت سے زیادہ اہم ہے۔ جبکہ اردو مباحثے کا عنوان تھا؛ کیا اخلاقیات صرف سوشل میڈیا کا ٹاپ ٹرینڈ ہے! دونوں مباحثوں میں مقررین کی جاندار اور پرجوش تقاریر کو حاضرین نے بھرپور تالیوں سے سراہا۔ مباحثے کی اس تقریب میں سٹوڈنٹس ، مہمانوں اور سٹوڈنٹس کے والدین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔ مہمان خصوصی معروف کارٹونسٹ جاوید اقبال نے انگریزی کے کامیاب مقررین میں شیلڈز تقسیم کیں۔ معروف مصنف اور کالم نگار شاید بخاری نے اردو مباحثے کے کامیاب مقررین کو شیلڈز دیں۔