لاہور(لیڈی رپورٹر)فارمین کرسچن کالج (ا ے چارٹرڈ یونیورسٹی) نے اپنی 26ویں کمنسمنٹ تقریب شاندار انداز میں منائی، جس میں 1,293 طلباء نے مختلف علمی شعبوں میں گریجویشن کی تکمیل کا جشن منایا۔ جامعہ کی تعلیمی اعلیٰ معیار اور سماجی خدمات کے عزم کی ایک شاندار عکاسی تھی۔ فارغ التحصیل ہونیوالے طلباء میں 1,025 بیچلرز، 262 پوسٹ گریجویٹ اور چھ پی ایچ ڈی گریجویٹس شامل تھے جو FCCU کی وسیع علمی پیشکشوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ تقریب میں جامعہ کے اساتذہ، عملہ، معزز شخصیات، اور خوش خاندانوں نے شرکت کی۔ FCCU کے ریکٹر، ڈاکٹر جوناتھن ایس ایڈلٹن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ رجسٹرار، ڈاکٹرنیئر فردوس نے ڈائریکٹر کمنسمنٹ کی حیثیت سے تقریب کی قیادت کی۔