افغانستان حکومت کیساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بڑھیں گے: پیوٹن 

ماسکو (نیٹ نیوز) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے اجتماعی سلامتی کے معاہدے کی تنظیم (CSTO) کے اجلاس کے موقع پر کہا ماسکو افغانستان کے موجودہ حکام کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا ہم اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کر سکتے کہ ملک میں حالات مستحکم ہو رہے ہیں، ہم افغانستان کے موجودہ حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات میں مصروف ہیں اور یہ تعلقات مزید وسعت اختیار کریں گے۔ پیوٹن نے کہا  افغانستان کی صورتحال پیچیدہ ہے لیکن ہم وہاں مضبوط تعلقات قائم کرنے کی امید رکھتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ CSTO نہ صرف سیکورٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے بلکہ منظم جرائم اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے۔2021 میں امارت اسلامیہ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد روس اور افغانستان کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہوئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...