ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے پہلے امریکہ واپس آجائیں، غیرملکی طلبا کو یونیورسٹیوں کی ہدایت

واشنگٹن(این این آئی)امریکہ کی ٹاپ کلاس یونیورسٹیوں نے غیر ملکی طلبا کو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت سنبھالنے سے قبل امریکہ واپس آنے کی ہدایت کردی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کی صف اول کی یونیورسٹیوں کی جانب سے طلبا کے لیے جاری کی گئی ایڈوائزری میں انہیں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل امریکہ واپس آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔امریکہ کی میسا چوسٹس،  ایمہرسٹ اور دیگر یونیورسٹیوں اور کالجز کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی حلف اٹھانے کے بعد پہلے ہی روز سفری پابندیوں سے متعلق حکم نامہ جاری کرسکتے۔ 2017میں بھی سفری پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے غیرملکی طلبا اور اسٹاف جنوری میں ٹرمپ کے حلف اٹھانے سے قبل ملک میں واپس آجائیں۔

ای پیپر دی نیشن