سرگودھا؍ لاہور + کاغان (نمائندہ خصوصی+ آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) شہر اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش سے موسم سرد ہو گیا جبکہ سوئی گیس غائب ہو گئی جس کے باعث ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ چولہے ٹھنڈے ہو جانے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ صارفین مہنگے داموں ایل پی جی گیس خرید کر استعمال کرنے پر مجبور ہو گئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش سے خشک سالی کا خاتمہ ہو گیا۔ ساہیوال، حافظ آباد، جہانیاں، سرگودھا، جہلم اور شجاع آباد سمیت متعدد شہروں میں ہلکی بارش ہوئی۔ برف باری اور راستے بند ہونے کے باعث ناران اور بالائی مقامات کو بند کیا ہے۔