لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات کا آغاز 26 دسمبر کو ہو گا 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی 15 روزہ تعطیلات کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا۔ دوران تعطیلات عدالت عالیہ میں صرف مخصوص کیٹگریز کے کیسز کی سماعت ہوگی۔ لاہور ہائیکورٹ میں 26 دسمبر سے موسم سرما کی15 روزہ عدالتی چھٹیاں شروع ہوں گی۔ لاہور ہائیکورٹ میں 26 دسمبر سے 8 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ عدالت عالیہ کے زیادہ تر ججز چھٹیوں پر چلے جائیں گے۔ بعض ججز عدالتی چھٹیوں کے دوران ضروری نوعیت کے کیسز کی سماعت کریں گے۔ موسم سرما کی تعطیلات کے دوران ہائیکورٹ میں صرف مخصوص کیٹگریز کے کیسز کی سماعت ہو گی۔ عدالتی چھٹیوں کے دوران درخواست ضمانتوں، حبس بے جا، حکم امتناعی سمیت دیگر نوعیت کے کیس سنے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن