سندھ کی انسداد دہشتگردی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیر التوا 

Dec 01, 2024

کراچی (این این آئی)سندھ کی انسداد دہشتگردی عدالتوں میں سب سے زیادہ کیسز زیر التوا ہیں۔انسدادِ دہشتگردی عدالتوں کے منتظم جج جسٹس اقبال کی جانب سے رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کی گئی ہے جس کے مطابق رواں سال مختلف کیسز میں سنائی گئی سزاؤں کا تناسب 19.28 فیصد رہا۔رپورٹ کے مطابق سندھ میں دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کے لیے 30 کورٹس بنائی گئی ہیں، دہشت گردی کے کیسز کی سماعت کے لیے 20 عدالتیں کراچی میں ہیں۔سندھ کی عدالتوں میں دہشت گردی کے ایک ہزار تین سو 14 کیسز زیرِ التوا ہیں، 2023ء کے اختتام پر صوبے بھر کی عدالتوں میں ایک ہزار 4 سو 48 کیسز زیرِ التوا تھے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال اب تک 9 سو 75 مقدمات کا فیصلہ سنایا گیا۔

مزیدخبریں