راولپنڈی(آئی اینی پی ) بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ٹھیک سے کھانا بھی نہیں دیا جا رہا تھا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے کی درخواست پر عدالت نے تفتیشی افسر کو طلب کیا۔ پولیس حکام اور جیل انتظامیہ مسلسل ٹال مٹول کر رہے ہیں، جب بھی کوئی واقعہ ہوتا ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بند کر دی جاتی ہے۔