فیروزوالہ( نامہ نگار)سرکل فیروزوالا، مرید کے اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ میں متعدد مقامات پر ٹائروں کو جلا کر کالا تیل بنانے کی فیکٹریاں دوبارہ چل پڑی ہیں جو فضائی آلودگی پھیلانے کیساتھ ساتھ مقامی بستیوں میں سانس کی بیماریاں پھیلانے کا باعث بن رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق فضائی آلودگی روکنے کیلئے چند روز فیکٹریاں بند ہوئی تھیں اب دوبارہ مرید کے روڈاور لاہور روڈ سے سمیت کئی مقامات پر ایسی فیکٹریاں دوبارہ چل پڑی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے بعض محکموں کے افسران اور عملہ نے معاملہ پر چپ سادھ لی ہے۔
فیروز والہ : ٹائروں کو جلا کر کالا تیل بنانے فیکٹریاں دوبارہ چل پڑیں
Dec 01, 2024