ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں ڈویژنل ایمرجنسی افسروں کا اجلاس‘سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ 

لاہور(نامہ نگار)ریسکیو ہیڈ کوارٹرز میں ڈویژنل ایمرجنسی افسران کا سالانہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے سالانہ ترقیاتی سکیموں کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے ڈویژنل ایمرجنسی افسران کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مالی سال 2025-26 کیلئے درکار وسائل،ضروریات اور غیر ترقیاتی بجٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔یمر جنسی رسپانس کو موثر بنانے کیلئے طبی ترجیحی ڈسپیچ سسٹم سمیت دیگر کی تجاویز دی گئیں۔

ای پیپر دی نیشن