آئی جی موٹروے نے نئی اے ایس آئی کی آسامی کو متعارف کرادی

مانگا منڈی ( نامہ نگار) آئی جی موٹروے کا ملازمین کی ترقیوں کے حوالہ سے ظالمانہ اقدام ہے۔محکمہ خزانہ کے ساتھ مل کر آئی جی موٹروے سلمان چودھری نے تقریباً2800 انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کی آسامیاں محکمہ خزانہ کے کہنے پر سرنڈر کرکے محکمے میں کام کرنیوالے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبلز کو ترقی سے محروم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔آئی جی موٹروے سلمان چوہدری نے نئی اے ایس آئی کی آسامی کو متعارف کرایا ہے جس کا اطلاق موٹروے پولیس میں پہلے سے کام کر رہے۔ تمام ملازمین پر کیا جانا تھا تاہم ملازمین نے اپنی حق تلفی کیخلاف کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ 492 ایسے ملازمین بھی ہیں جو پہلے سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں جنہیں نیا رینک متعارف کرانے کے بعد ان کی تنزلی کر کے ASI بنایا جائے گا۔ ملازمین ترقی سے محرومی کے خوف سے سراپا احتجاج ہیں اور وزیراعظم اور صدر سے نوٹس لینے کی اپیل کر رہے ہیں۔ ملازمین کا یہ بھی کہناہے کہ اگر APT رولس میں ترمیم کر کے ڈپارٹمنٹ میں نیا رینک متعارف کرایا گیا تو اس کا اطلاق نئی کی جانے والی بھرتیوں پر کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن