پنجاب جوڈیشل اکیڈمی :6 روزہ  تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر 

 لاہور(خبرنگار) پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں محکمہ مال سے متعلقہ کاغذات کے مطالعہ و تجزیہ کے موضوع پر 6 روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ کے اختتامی سیشن کی صدارت اکیڈمی کے ایڈوائزر و ڈائریکٹر ایڈمن محمد حفیط اللہ خان نے کی جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ بشریٰ زمان، ڈائریکٹر پروگرام منصور احمد خان، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پراجیکٹ ارم ایاز اور اکیڈمی کے سینئر انسٹرکٹرز عائشہ خالد اور محمود اعظم بھی موجود تھے۔ حفیظ اللہ خان کا کہنا تھا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں موثر و منفرد موضوعات پر تربیتی کورسز کا اہتمام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا ویژن ہے۔

ای پیپر دی نیشن