سموگ!24گھنٹے میں 7مقدمات ‘2ملزم گرفتار‘477کو جرمانہ‘30کو وارننگ

Dec 01, 2024

لاہور(نامہ نگار)ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران7 مقدمات درج کئے گئے اور2 ملزمان گرفتار ہوئے۔477 افراد کو8 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 30 کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی ایک،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 392،اینٹوں کے بھٹوں کی3 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5187 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔603 کو تھانوں میں بند کیا گیا اور7 کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز ، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔

مزیدخبریں