لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان ہماری تحریک آزادی کے عظیم ہیرو ، صحافت ، سیاست، ادب ، نعت گو، ڈرامہ نگار، مترجم ، قادرالکلام شاعر اور سب سے بڑھکر پکے سچے مسلمان تھے۔ قول و فعل میںتضاد نہیں تھا وہ حق سچ کے علمبردار رہے۔ ان کی شخصیت ہمارئے لئے رول ماڈل ہے ۔ان خیالات کا اظہار خالد محمود، مجیب الرحمن شامی، محمدآصف بھلی، حکیم راحت نسیم سوہدروی ڈاکٹر شفیق جالندھری اور شاہد بخاری نے ظفر علی فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اخبار زمیندار نے صحافت کو شارع ترقی پر گامزن کیا اور خواص سے نکال کر عوام میں مروج کیا۔ آل انڈیا مسلم لیگ کے تاسیسی اجلاس ڈھاکہ 1906 میں پنجاب کی نمائندگی کی۔