طاہر فاروق کا ڈی سی کے ہمراہ جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا دورہ  

لاہور(نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کے ہمراہ جی ون مارکیٹ جوہر ٹاؤن کا دورہ کیا۔ ڈی جی ایل ڈی اے اورڈپٹی کمشنرکوجوہر ٹاؤن جی ون مارکیٹ کمرشل زون کی ری ماڈلنگ پر بریفنگ دی گئی اوربتایاگیاکہ پہلے مرحلے میں جوہر ٹاؤن کی جی ون مارکیٹ کمرشل زون کو ماڈل بنایا جائے گا۔کمرشل زون میں پارکنگ، واک ویز و دیگر سہولیات دی جائیں گی۔ انفراسٹرکچر کو بہتر و منظم کیا جائے گا۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے اطراف کنٹرولڈ پارکنگ بنائی جائے گی۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون میں لٹکتی بجلی کی تاروں و دیگر سروسز کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے کہاوزیراعلی مریم نواز کی ہدایات پر شہر کو لیوایبل بنانے کیلئے مرحلہ وار اقدامات کر رہے ہیں۔کمرشل زون کی ری ماڈلنگ سے تاجروں کو سہولت اور ٹریفک روانی میں مدد ملے گی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہرفاروق اورڈی سی لاہورسیدموسی رضاکواسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن نے تجاوزات کیخلاف جاری مہم بارے بھی بریفنگ دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ عمیر، پراجیکٹ ڈائریکٹر ہارون سیفی اوردیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن