لاہور(نیوز رپورٹر) معروف سیاسی و مذہبی شخصیت چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اور یو ای ٹی کے نو منتخب وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ وی سی آفس میں ملاقات کے دوران مختلف تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چوہدری کاشف نواز رندھاوا کا کہنا تھا کہ نئے وائس چانسلر کی قیادت میں یو ای ٹی جلد ترقی و استحکام کی جانب گامزن ہو گی۔ یو ای ٹی کی فلاح و بہبود کیلئے ڈاکٹرشاہد منیر حکومت کا بہترین انتخاب ہیں۔وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر نے کاشف نواز رندھاوا کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے اظہار پر انکا شکریہ ادا کیا۔