خواجہ عمران نذیر کادورہ گورنمنٹ ڈسپنسری دھرمپورہ ،طبی سہولیات کا جائزہ  

Dec 01, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے گورنمنٹ ڈسپنسری دھرمپورہ اچانک دورہ کیا۔ ڈائیگنا سٹک سنٹر گئے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ خواجہ عمران نذیر نے میڈیسن سٹور میں ادویات کا سٹاک چیک کیا۔ صوبائی وزیر صحت ایکسرے روم میں گئے اور مریضوں کا ریکارڈ چیک کیا۔ڈسپنسری میں موجود رجسٹر سے ایک مریض کا ڈیٹا لے کر خود فون پر بات کرکے ادویات، دیگر طبی سہولیات کا پوچھا جس پر مریض نے بتایا کہ تمام ادویات مفت فراہم کی گئیں ہیں۔مریض نے ادویات مفت فراہم کرنے پر وزیراعلی پنجاب اور صوبائی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا۔صوبائی وزیر صحت نے ڈسپنسری میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال پر تمام عملہ کو شاباش دی اور بہتر کارکردگی پر تمام عملہ کو تعریفی سر  ٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا۔ ڈسپنسری کی اپگریڈیشن کیلئے مطلوبہ وسائل فراہم کریں گے۔ 

مزیدخبریں