چونیاں (نامہ نگار خصوصی) پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر الہ آباد کے مقامی میرج ہال میں ورکر کنونشن زیر صدارت چوہدری محمد ارشاد خاں ٹکٹ ہولڈر این اے 133 منعقد ہوا جس میں چوہدری اختر علی ‘ آصف اقبال کھوکھر‘ چوہدری سرمند منظور‘ ملک مرزا طاہر‘ چوہدری لیاقت ساندہ‘ ملک یونس‘ الحاج مرزا علی ارباب‘ ناصر اقبال بھٹی اور نواز گل نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو بخوبی علم ہے کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کارکنوں کے فلاح و بہبود کیلئے رکھی غریب کو اس کا حق اور مقام دلانے کیلئے بھٹو نے اپنی ساری زندگی جدو جہد کی اور ڈکٹیٹر کے سامنے جھکنے کی بجائے پھانسی کا پھندا قبول کر لیا لیکن اصولوں پر سودے بازی نہیں کی مقررین نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو کوئی فنڈز اور سرکاری عہدے نہیں دیے گئے ن لیگ صرف اپنے کارکنان کو نواز رہی ہے ۔ورکرز کنونشن میں سینئر مہر محمد اسماعیل جاوید اور عبدالباسط حیدر نے بھی شرکت کی۔