پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے:ڈاکٹر سجاد احمد 

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف معالج ڈاکٹر سجاد احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے جسے اللہ تعالیٰ نے وسائل سے مالا مال فرمایا ہے مگر حکمرانوں کی نااہلی کے سبب ملک میں مسائل کی بھرمار ہے پاکستان کا قیام ظالمانہ نظام رائج کرنے کیلئے عمل میں لایا گیا تھا بلکہ اس کے قیام کی بنیاد کلمہ طیبہ ہے اور اسلام کا آفاقی نظام ہی اس ملک کی ترقی کا حقیقی زینہ ہے دیگر کوئی نظام یا ازم ملک میں خوشحالی نہیں لاسکتا ہمیں اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن