شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ریاستی طاقت کا اندھا استعمال ناقابل قبول ہے یہ جمہوری اقدار ہر حملہ ہے جب بھی عوامی رائے کچل کر کرپٹ پارٹیوں جاگیرداروں اور وڈیروں کو ملک پر مسلط کیا گیاحالات ابتر ہوئے اور ملک و قوم کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچا پر امن مظاہرین پر وحشیانہ تشدد، شیلنگ، بلاجواز گرفتاریاں اور فائرنگ کے نتیجے میں متعدد نہتے افراد کی شہادت ناقابل معافی جرم ہے جس کے ذمہ دار بچ نہیں پائیں گے ، ملک میں سول آمریت مسلط ہے ایسا ظلم تو بدترین آمرانہ ادوار میں بھی نہیں ہواجو کچھ پر امن پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ کیا گیا بیان بازی سے حکمران اس جبر کو چھپا نہیں سکتے پوری دنیا آگاہ ہوچکی ہے ریاستی جبر کے ذریعے اگر ریاست خود قاتل بن جائے تو ملک میں انتشار پھیلتا ہے ملک میں پر امن احتجاج کے دروازے بند کر کے جمہوریت کو دفن کیا جارہا ہے حکمرانوں کے آمرانہ اقدامات کی وجہ سے نوجوان اشتعال کا شکار ہورہے ہیں ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کرے مگر حکمرانوں نے ریاستی طاقت نہتے کارکنوں کے خلاف استعمال کی گئی۔