شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سید علی عباس، سر شہباز خان، فیاض مقصود، ایاز حسین کھیڑا، بلا ل حسین،بینش قمر ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ مسلمانوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی پالیسی اپنائی امریکہ کا حکمران طبقہ بھی اپنے عوام کی بات نہیں سنتا اور اسرائیل کا سرپرست بنا ہوا ہے،اہل فلسطین کے خون اور قربانیوں کے نتیجے میں امریکہ و اسرائیل کی دہشت گردی پوری دنیا میں عیاں ہو گئی ہے، وقت آگیا ہے کہ مسلم حکمران متحد ہو کر اسرائیل کا راستہ روکیں اور مظلوم فلسطینیوں کی عملی امداد یقینی بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے کیا ان رہنمائوں نے کہا کہ اہل فلسطین پر جاری اسرائیل کی شدید جارحیت اور بدترین مظالم کیخلاف عالمی سطح پر پائی جانے والی بیداری کی لہر روز بروز بڑھ رہی ہے مگر یورپی ممالک کی حکومتیں مسئلہ فلسطین کے حل پر سنجیدہ نہیں اور اسرائیل کا مسلسل ساتھ دے کر فلسطینیوں کی جاری نسل کشی کے جرم میں برابر کے شریک بن چکے ہیں۔