پرامن احتجاج ہر سیاسی پارٹی اور شہری کا حق ہے: ناصر محمود واہگہ 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں پر فائرنگ ریاستی جبر کی انتہا ہے پوری قوم پی ٹی آئی کے شہید کارکنوں کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں انصاف دلاکر دم لے گی اسلام آباد میں مظاہرین پر ریاست اور حکومت کی جانب سے حملہ ملک کے آئین اور جمہوری اقدار پر حملہ ہے حکمران اپنے دھاندلی زدہ اقتدار کو بچانے کیلئے ریاستی طاقت کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں یہ اپنے منطقی انجام سے بچ نہیں سکیں گے انہیں ہر ظلم کا حساب دینا پڑے گا، ملک کے آئین اور جمہوری اقدار کے مطابق پرامن احتجاج ہر سیاسی پارٹی اور شہری کا حق ہے، حکومت کو کسی صورت یہ اختیار حاصل نہیں کہ مظاہرین پر چڑھ دوڑے، پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چھین کر حکومت بنانے والوں کے برسر اقتدار رہنے کے دن گنے جاچکے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن