شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ صدر کے ایس ایچ او چوہدری بشارت گجر نے مرزا ورکاں کے قریب چھاپہ مار کر منشیات فروشوں تنظیم عرف بگاڈوگر ، نصیب عرف صیبوڈوگرکے گینگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 10کلو 800گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ،بااثر منشیات فروشوں کو بعض پولیس اہلکاروں کی بھی پشت پناہی حاصل تھی ۔ ایس ایچ او چوہدری بشارت گجر کی کارروائی پر علاقہ کے لوگوں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔