شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگرنے کہا ہے کہ احتجاج کرناہرشہری کا جمہوری حق ہے لیکن آئین و قانون کی حدودسے تجاوز کرنے کا کسی کو حق نہیں دیا جاسکتا احتجاج شرانگیزی میں تبدیل ہو تو قانون اپنا راستہ بناتا ہے، اسلام آباد احتجاج میں جس طرح قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں کو گاڑی تلے کچلا اور تشدد کرکے جان لی گئی یہ کسی سیاسی جمہوری جماعت کا طرز عمل نہیں ہوسکتا قانون ہاتھ میں لینے والوں کو سزا ضرور ملے گی۔