نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی تحریک کی کامیابی تک جدوجہد جاری رہے گی: مفتی محمد احمد برکاتی 

بھوئے آصل (نامہ نگار) نظام مصطفیؐ کے نفاذ کی تحریک کی کامیابی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار نو منتخب سینئر نائب صدر جمعیت علماء پاکستان صوبہ پنجاب علامہ مفتی محمد احمد برکاتی نے جے یو پی تحصیل کوٹ رادھاکشن کے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ بعد ازاں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 10 دسمبر 2024 بعد نماز عشاء جامع بلھے شاہ کوٹ رادھا کشن میں تاجدار صداقت کانفرس و امام شاہ احمد نورانی کے عرس کی تقریب ہو گی۔ کانفرنس سے صوبائی صدر علامہ نور احمد سیال‘ڈاکٹر جاوید اختر نورانی‘ علامہ مفتی محمد احمد برکاتی ودیگر رہنما جے یو پی خطاب کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن