شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مذہبی سکالر وویجی ٹیبل مارکیٹ کے چیئرمین میاں افتخار حسین جالندھری نے کہا ہے کہ ملک و قوم اس وقت بحرانوں کی زد میں ہیں، نکالنے کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے عوام پہلے ہی مہنگائی اور ٹیکسوں کا بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں معاشی آزادی کے لحاظ سے پاکستان کا 184 میں سے 147 واں نمبر ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ حکمرانوں کی معاشی پالیسیوں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں، حکومت وقت اداروں کو منافع بخش بنانے اور ان میں سے کرپٹ افراد کو نکالنے کی بجائے نجکاری کر کے جان چھڑانا چاہتی ہے، یہ ڈنگ ٹپاو پالیسی ہے جس کا صرف اور صرف ملک و قوم کو نقصان ہو گا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ویجی ٹیبل مارکیٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا ۔