پی ٹی آئی کے ہجوم میں افغان باشندے شامل تھے: رانا تنویر

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت وپیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جمہور کی آواز سڑکوں پر نہیں بلکہ اسمبلیوں میں ہوتی ہے پاکستان کی چاروں اسمبلیاں اور قومی اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین موجود ہیں جبکہ ڈی چوک میں آکر اسلحہ آنسو گیس سے لیس مسلح جتھوں کے حملے دہشت گردی ہیں پی ٹی آئی کے جتھوں میں غیر ملکی افغان شامل تھے جنہوں نے رینجرز اور پولیس جوانوں کو شہید اور زخمی کیا ان کے ساتھ اسی طرح کا برتائو ہونا چاہئے خیبرکے پی میں گورنر راج اپنے سیاسی اتحادیوں سے مشاورت کرکے لگایا جا سکتا ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے موضع منڈیالی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پر چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ ،مقدس بھٹی ،سرفراز بھٹی ،ملک راشد متین ڈوگر ،طارق محمود ڈوگر ،اور دیگر بھی موجود تھے رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں کہی نہیں لکھا کہ کوئی صوبہ کسی قیدی کی رہائی کیلئے وفاق پر مسلح ہو کر حملہ آورہوں حکومت بانی پی ٹی آئی اور کے پی کے کے وزیراعلیٰ سمیت دیگر رہنمائوں کیخلاف آرٹیکل 6کی کارروائی کے بارے میں بھی سوچ رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن