ایمن آباد(نامہ نگار )پنجاب کے قدیم ترین اور تاریخی قصبہ ایمن آباد میں صحت مندانہ ماحول کے پیش بچوں کو کھیلنے کے لیے حکومتی اور پرائیویٹ سطح پر کوئی سہولت میسر نہیں ۔یہاںپر طلباء و طالبات کے ڈگری کالجز ،ہائر سیکنڈری اور ہائی سکولوں کے علاوہ دیگر تعلیمی ادارے کافی تعداد میں موجود ہیں مگر کھیل کے میدان اور دیگر بنیادی نہ ہونے پر بچوں گلیوں ۔سڑکوں اور کھیتوں میں جا کر کھیلنے پر مجبور ہیں ۔سابقہ وائس چیئر مین حاجی محمد صدیق کلہ سابقہ چیئرمین غلام مصطفی خاں ، علاوہ شہریوں ،سوشل و سماجی سیاسی تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے صحت مندانہ ماحوم فراہم کرنے کے پیش نظر بچوں کے لیے قصبہ میں کھیل کے میدان اور ان میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے ۔