شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) چودھری شفیق نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں گندم کی کاشت زور وشور سے جاری ہے زمینداروں اور کسانوں کو گندم کا بیج اور یوریا کھاد مارکیٹ ارزاں نرخوں پر دستیاب ہے فیلڈ سٹاف زیادہ گندم لگائو مہم میں بھرپور طریقے حصہ لے رہے ہیںاور تقریباً 4 لاکھ ایکڑ سے زائد کھیتوں میں گندم کاشت ہوچکی ہے پنجاب حکومت کی طرف سے ملنے والے ٹارگٹ کو جلد مکمل کرلیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوںکے مختلف وفود سے ملاقا ت کے دوران گفتگو کرتے کیا۔
فیلڈ سٹاف زیادہ گندم لگائو مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں:چودھری شفیق
Dec 01, 2024