نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ خواجہ عمران نذیر اور چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب اظہر جمال سلیمی کی ہدایات پر نشہ آور اور بغیر لائسنس ادویات کی فروخت کے خلاف تحصیل نوشہرہ ورکاں میں بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے گزشتہ روز زاہد میڈیکل سٹور/کلینک ببر، المدنی میڈیکل سٹور/کلینک اور فیصل میڈیکل سٹور/کلینک عابد اباد کے خلاف بغیر لائسنس ادویات فروخت کرنے اور ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا اور کیس رجسٹر کر کے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کو بھجوا دیئے ہیں۔