نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظل ہما کی پریس ریلیز کے مطابق 3 دسمبر معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں نادرا کی طرف سے موبائل وین مہیا کی جائے گی جس میں معذور افراد کے سمارٹ شناختی کارڈ بنائے جائیں گے جس کی کوئی فیس چارج نہیں کی جائے گی اور اس کارڈ کی مدت لائف ٹائم ہو گی معذور افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔