کامونکی(نمائندہ خصوصی) مقدمہ قتل میں عدالت سے سزا ہونے پر ملزمان کے ساتھیوں کی مدعی پارٹی کو احاطہ عدالت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں،شاہ زیب وغیرہ نے راجباہ روڈعزیز پورہ کے علاقہ میں شہزاد طفیل کے پلاٹ پر قبضہ کے دوران اسکے بھائی شمشاد کوقتل علاؤہ دیگر بھائیوں اور رشتہ داروں کو شدید زخمی کردیاتھا۔تھانہ سٹی میں ملزمان کے خلاف درج مقدمہ کی عدالتی سماعت کے دوران گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج کامونکی محمد عرفان صفدر نے جرم ثابت ہونے پر مرکزی ملزم شاہ زیب کو عمرقید اور پچیس ہزار جرمانہ اور دیگر ملزمان کو مختلف سزائیں سنائیں تو اس امر پر مشتعل ملزمان کے لواحقین نے مقتول پارٹی پر حملہ آور ہوکر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ تاہم پولیس سکیورٹی نے فوری طور انکے مابین خطرناک تصادم کی صورت حال پر قابو پالیا۔