حافظ آباد:اڑھائی سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو جیل بھجوا دیا گیا 

Dec 01, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) علاقہ کانواں والی میں اڑھائی سالہ بیٹی کو قتل کرنے والی ماں کو جوڈیشل کر کے ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا گیا۔ پولیس تھانہ سکھیکی کے مطابق مقتولہ شجر بی بی نے اقرار جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے خاوند محمد یونس نے اسے کچھ عرصہ قبل طلاق دے دی تھی جس کے بعد وہ سخت ڈیپریشن میں چلی ا ٓرہی تھی اور اسی ڈپریشن کی وجہ سے اس نے اپنی بیٹی کو ٹوکا میں دے دیا جس سے اس کی دونوں ٹانگیں شدید زخمی ہو گئیں پولیس کا مزید کہنا تھا چونکہ بچی کے زخمی ہونے سے بلیڈنگ بہت زیادہ ہو گئی تھی اور جب اسے ٹراماسینٹر پہنچایا گیا تو وہ وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

مزیدخبریں