حافظ آباد:ٹریفک حادثہ، 13سالہ  لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) ٹریفک حادثہ میں پٹرولنگ پولیس کے اہلکار عبدالخالق مغل کا 13 سالہ بیٹا علیان عبدالخالق جاں بحق،دو روز قبل متوفی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر کولو روڈ پر دودھ لینے کے لئے جارہا تھا کہ تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں وہ گر کر شدید زخمی ہو گیا اس کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں اور دماغ پر بھی چوٹیں لگی جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد جنرل ہسپتال لاھور ریفر کر دیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن