حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) حافظ آباد کے ٹیولب سٹی میں آٹھ سالہ بچہ پلر گرنے سے جاںبحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی تاجر شیخ محمد عثمان سکنہ گلی ڈاکٹر محمد حسین بھٹی والے کا آٹھ سالہ بیٹا گذشتہ روز ٹیولب سٹی میں شادی کی ایک تقریب میں گیا جہاں وہ چھت پر کھیل رہا تھا کہ اس پر پلر آگرا جس کے نتیجہ میں وہ جاں بحق ہوگیا۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں قبرستان ریلوے لائن والے میں سپرد خاک کردیا گیا۔