حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) شہر میں موٹر سائیکل چوروںکی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں۔ چورایک ہی دن میں مختلف وارداتوں میں شہریوں کی 6موٹر سائیکلیں چرالے گئے۔پہلی واردات عیسی نگری میں ہوئی جہاں سے چور عامر جاوید مسیح کا موٹر سائیکل چرالے گئے۔ دوسری واردات میں چورگلی شیلر والہ محلہ بہاولپورہ سے علی رضا کاموٹر سائیکل چرالے گئے۔ تیسری واردات میں چور خان جنید کا موٹر سائیکل گلی جامی ہائو س والی سے چرالے گئے۔ چوتھی واردات مدھریانوالہ روڈ پر ہوئی جہاں سے چور صدی احمد کو موٹر سائیکل چرالے گئے۔ پانچویں واردات میں چورمحمد شہروز کا موٹر سائیکل گلی پرانا تھانہ سٹی والہ سے چرالے گئے۔چھٹی واردات پولیس خدمت مرکز کے باہر ہوئی جہاں سلمان اشرف سکنہ خالیکی موٹر سائیکل کا لائسنس بنوانے کے لئے آیا تو چور اسکا موٹرسائیکل بھی چرالے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلئے تاحال کوئی ایک ملزم بھی گرفتار نہ کیا جاسکا ہے۔
حافظ آباد:چوری کی وارداتوں میں اضافہ، ایک دن میں 6موٹر سائیکل چوری
Dec 01, 2024