شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گرفتاریاں ،مقدمے بازیاں ، خوف وہراس سے تحریک انصاف کے کارکنان اور عوام ڈرنے والی نہیں قوم حکمرانوں کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں موجودہ نظام کے خاتمے کیلئے فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے حکمران اپنا اقتدار بچانے کیلئے انہیں قید و بند کی صعوبتوں میں مبتلا رکھنا چاہتے ہیں مگر اب عوام کی طاقت سے ہم ان کی ہرمذموم سازش کو ناکام بنائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت اپنا چھینا گیا مینڈیٹ واپس لیں گے ان خیالات کااظہارانہوںنے اپنے پیغام میں دیا چودھری طیاب راشد سندھو نے کہاکہ اللہ نے پاکستان کو تمام وسائل سے مالا مال کیا ہے اگر ان سے دیانتداری سے استفادہ کیا جائے تو ملکی نظام چلانے کیلئے قرض لینے کی کوئی ضرورت نہیں، کئی دھائیوں سے روائتی سیاستدان ملک کو لوٹتے آرہے ہیں کسی نے بھی ملک و قوم کی ترقی کا نہیں سوچا بانی پی ٹی آئی واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اس ملک و قوم کے خاطر سب کچھ قربان کر دیا۔