نوشہرہ ورکاں، تتلے عالی(نامہ نگاران+نمائندہ نوائے وقت)رشتہ کے تنازع پر قریبی عزیزوں کا میاں بیوی پر چھریوں سے حملہ،شوہر جاں بحق،اہلیہ شدیدزخمی، شکار پور سندھ کا رہائشی عبدالشکوربنگلانی اپنی اہلیہ حنیفاں بی بی کے ہمراہ کاروبار کے سلسلہ میں عرصہ دس سال سے امانہ مارکیٹ تتلے عالی میں مقیم تھا دونوں میاں بیوی سوئے ہوئے تھے کہ ملزمان کریم بخش،محمد خان،محمد نواز اور میر حسن بنگلانی وغیرہ نے چھریوں سے سوئے ہوئے میاں بیوی پر حملہ کردیا جس سے عبدالشکور بنگلانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ حنیفاں بی بی شدیدزخمی ہوگئی ۔ زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کاآغاز کردیا۔