گوجرانوالہ: خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کمشنرسید نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہر قسم کے تشدد کے خلاف جاری مہم کو آگے لے جانے کے لیے معاشرتی طور پر یکجا ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ خواتین پر مبنی تشدد صرف خواتین کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ انسانی حقوق کا بحران ہے جو معاشرے کے ہر پہلو کو متاثر کرتا ہے ۔یہ بات انہوں نے ویمن پروٹیکشن سنٹر (دارالامان) میں خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد نواڈ،ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منورحسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر دارالامان مس شاہدہ وارث و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن آفیسر  شاہدہ وارث نے ویمن پروٹیکشن ایکٹ 2016 میں ترمیم شدہ 2022 کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمشنر نے دارالامان میں مقیم خواتین کے مسائل و مشکلات اور مقدمات بارے دریافت کیابعد آزان مقیم خواتین کے ہمراہ کیک بھی کاٹا۔اور خواتین اور بچوں میں موسم سرما کے ملبوسات بھی تقسیم کیے16 دنوں کی یہ مہم ہر سال 25 نومبر (خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن)سے 10 دسمبر (انسانی حقوق کے دن)تک منائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن