حافظ آباد:ضلعی صدر وویمن کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کی 57واں یوم تاسیس تقریب  

Dec 01, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)57واں جشن یوم تاسیس پی پی پی راجہ چوک حافظ آباد میں جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا۔ جسکی صدارت  خالدہ شاہد ایڈووکیٹ ضلعی صدر وویمن نے کی۔تقریب سے نائب صدر پیپلز لائرز فورم سنٹرل پنجاب، سابق صدر بار محمد ارشد مہند ایڈووکیٹ، خالدہ شاہد ایڈووکیٹ،اُمیدوار حلقہ پی پی 38پیرسید وسیم الحسن نقوی،پروفیسر بشارت علی نائب صدر سٹی،پروفیسر آغا اکبر علی،رانا آفتاب ایڈیشنل سیکرٹری جنرل ضلع، رتھ رخسانہ ایڈووکیٹ، رابعہ ایڈووکیٹ،خداداد چٹھہ تحصیل صدر، شبنم جنرل سیکرٹری وویمن و دیگر نے خطاب کیا ۔اورپیپلز پارٹی کی ملک کے لیے خدمات پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد ارشد مہند و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ملک میں جمہوریت، سماجی انصاف اور عوام کے اختیارات کے لیے پیپلز پارٹی کی 57 سالوں پر محیط غیر متزلزل وابستگی کا مظہر ہے۔قیام پاکستان کی اصل اساس کو پیپلز پارٹی نے صحیح معنوں میں اُجاگر کیا اورمساوات، انسانی حقوق اور معاشی خوشحالی کے اصولوں پر مبنی ایک مثالی معاشرے کی تشکیل میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر مقررین نے بینظیر بھٹو کی قربانیوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ تقریب کے اختتام پر  پیپلز پارٹی کے بانی، سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو اور جمہوریت کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سالمیت کے لیے خصوصی دُعا کی گئی۔

مزیدخبریں