ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کا فلیگ شپ پروگرام ہے: میاں زیشان رفیق  

Dec 01, 2024

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر بلدیات میاں زیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب سمیت گوجرانوالہ ڈویژن کو آوٹ سورس کر دیا گیا ہے صوبہ بھر میں صفائی کا نیا اور بڑا نظام متعارف کروایا جا رہا ہے 3۔دسمبر کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اس عظیم منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کرینگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر سید نوید حیدر شیرازی کے ہمراہ کمشنر دفتر گوجرانوالہ میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز کو آوٹ سورس کرنے کے حوالے سے ویڈیو لنک اجلاس کے زریعے پیش رفت کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بذریعہ ویڈیو لنک شریک تھے جبکہ ایڈیشنل کمشنر محمد شفیق،اسسٹنٹ کمشنرز،ایم پی اے عمر فاروق ڈار،چئیرمین کاشف اسمٰعیل ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ قمر زیشان ،سی اوز جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ ،کارپوریشن حیدر علی چٹھہ ،ضلع کونسل خرم محمود،کنٹریکٹرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔صوبائی وزیر بلدیات میاں زیشان رفیق نے کہا کہ ستھرا پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فلیگ شپ پروگرام ہے اس ضمن میں تمام پارلیمنٹرینز کو آن بورڈ لیا جائے اور انکی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔انہون نے کہا کہ پنجاب کی 125۔ثحصیلوں کو آوٹ سروس کر دیا گیا ہے اس منصوبے کے تحت صوبہ بھر کو زیرو ویسٹ کیا جا رہا ہے اس ضمن میں انتظامیہ کا اہم رول ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام اضلاع میں 100فیصد ایچ آر اور مشینری کی 100فیصد دستیابی یقینی بنائی جائے۔ 

مزیدخبریں