سموگ ،113  دکانیں‘ مارکیٹیں سیل،آلودہ ترین شہروں میںلاہورکاپھر پہلانمبر  

Dec 01, 2024

لاہور (خبر نگار + این این آئی) سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے حکم پر بلا امتیاز کارروائیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں۔ انسدادِ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر  113 دکانوں، مارکیٹس اور شاپنگ مال کو بند کروایا گیا۔ 3 مقدمات درج کئے گئے۔ 75 ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔ دریں اثناء صوبائی دارالحکومت ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا جبکہ بارش کے امکانات بھی کم ہو گئے۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 800  سے لے کر 290  تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور میں اوسطا ایئر کوالٹی انڈکس290  ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ سرکاری و نجی دفاتر کو 100فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی۔ اسی طرح ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہو سکے گی۔ تاہم جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

مزیدخبریں